ضلع کوہلو سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

2605906-gasdiscover-1708082236-195-640x480.jpg

اسلام آباد: ماڑی پیٹرولیم نے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے جو بلوچستان کے ضلع کوہلو سے دریافت کی گئی۔ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔

گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے