روس: اپوزیشن رہنماء الیکسی ناوالنی کی جیل میں ہلاکت
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی جیل میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر پیوٹن کے شدید ناقد اور اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کا جیل میں انتقال ہوگیا ہے ، وہ جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکسی چہل قدمی کے بعد خود کو بیمار محسوس کررہے تھے جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔حکام کے مطابق الیکسی کے چیک اپ کے لئے طبی عملے کو بلایا گیا جن کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکسی ناوالنی کی موت کی وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔