پشاور اسلام آباد موٹر وے بند۔

2603499-ptiprotest-1707638454-160-640x480.jpg

پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث موٹر وے ایم ون بند کر دی گئی۔رشکی انٹرچینج سے آگے موٹر وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے ، دونوں اطراف سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔مظاہرین کی قیادت پی کے 82 کے امیدوارکامران بنگش کر رہے ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آر اوز دھاندلی میں ملوث ہیں ۔ مظاہرین نے کہا کہ اگر فارم 45 کے مطابق نتیجہ نہ دیا گیا تو موٹر وے کو مکمل طور پر بند کر دیں گے۔دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موٹر وے احتیاطاً بند کر رکھی ہے ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے