ایم کیو ایم کا وفد آج نواز شریف سے ملاقات کرے گا: مریم اورنگزیب

2593563-maryamaurangzaib-1705730081-581-640x480.jpg

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد (آج) اتوار کو صبح ساڑھے گیارہ بجے رائیونڈ تشریف لائے گا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی صاحب کی سربراہی میں ایم کیو ایم قائدین کا وفد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ’سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اور جماعت کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔‘
’شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

اس سے قبل مسلم لیگ ن کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور اب مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔‘

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے