کیلی فورنیا میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک

2602569-americanhelicopterplancrashincalifornia-1707463029-580-640x480.jpg

واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے پہاڑی علاقے میں امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار تمام 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو میں امریکی فضائی اڈے سے پرواز بھرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر کا تربیتی پرواز سے واپسی پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ہیلی کاپٹر سے آخری رابطہ میرین کور ایئر اسٹیشن واپسی کے راستے پر درمیان میں ہوا تھا۔ سرچ آپریشن کے لیے بھیجے گئے طیاروں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ قریب ہی پہاڑی علاقے سے مل گیا۔
ہیلی کاپٹر کے ملبے سے امریکی فوج کے 5 اہلکاروں کی لاشیں نکالی گئیں جن میں پائلٹس بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔تاحال ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے