غیر ملکی لیگز کیلئے کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ
ٹی20 لیگز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے پلئیرز کی جانب سے بورڈ سے انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے این و سی میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم بورڈ نے جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو صاف انکار کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی میں توسیع نہ کیے پر کئی کرکٹرز ناراض ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی واپس بلالیا گیا ہے۔