الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

2600199-electioncommission-1707022939-418-640x480.jpg

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔جن تین حلقوں میں انتخابات روکے گئے ہیں، ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔ اس سلسلے میں تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے