قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار

قومی کھیل ہاکی کے کھلاڑی اور ملازمین مالی بدحالی کا شکار ہوگئے۔
لاہور میں عرصہ دراز سے فیڈریشن سے وابستہ ایک ملازم صادق خان دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل کرادیا گیا جبکہ کسی اعلیٰ عہدیدار نے خیریت بھی دریافت نہیں کی۔
پریشان حال دوسرے ملازمین بھی قرض مانگ کر گزارا کرنے پر مجبور ہیں جبکہ پی ایچ ایف نے ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس تک ادا نہیں کیا۔