پیرس اولمپکس میں رسائی؛ قومی ٹیم کو ’’اگر مگر‘‘ کی صورتحال درپیش

2592540-pakhockeyteam-1705560089-215-640x480.jpg

پیرس اولمپکس میں رسائی کا سفر جاری رکھنے کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم آج ملائیشیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گی، میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات پونے 10 بجے شروع ہوگا۔پیرس اولمپکس ہاکی کوالیفائرز عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلا جارہا ہے، پاکستانی ٹیم اب تک 2 میچز کھیل کر ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔برطانیہ کے 6 اور چین کے 3 پوائنٹس ہیں تاہم چین کا گول اوسط پاکستان سے بہتر ہے۔ آج چین کا مقابلہ مضبوط حریف برطانیہ سے ہوگا، اگر چین کی ٹیم برطانیہ کو ہرادیتی ہے تو پھر گولز کے تناسب سے ہی سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوگا تاہم چین کے ہارنے پر پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف کامیابی ہی کافی ہوگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے