ایران سے کشیدگی؛ پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی

2592537-airtrafficcontrol-1705560979-628-640x480.jpg

کراچی: ایران کے ساتھ جاری کشیدہ صورت حال کے تناظر میں پاکستان نے پروازوں کی سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔پاک ایران کشیدگی کے حوالے سے پاکستان نے ایران سمیت مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں کی سخت نگرانی شروع کردی۔ اس سلسلے میں مغربی سرحدوں پر فضا میں ہونے والی ہر سرگرمی کو سختی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔تازہ صورت حال کے پیش نظر مغربی سمت سے آنے والی تمام پروازوں سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو مغرب سے پاکستان کی حدود میں آنے والی تمام پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت موصول ہوئی ہے۔ائر ٹریفک کنٹرول کو ایران سمیت تمام مغربی پروازوں کی تفصیلات اکھٹی کرنے کی ہدایات ملی ہیں۔ اس قبل پہلے مغرب کی طرف سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سخت مانیٹرنگ کبھی نہیں ہوئی۔ تاحال پاکستان اور ایران کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے کھلی ہوئی ہے ۔ ائر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کو تاحال ایران کے لیے فضائی حدود کی بندش کے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے