روہت شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور

2591405-rohitsharma-1705388022-198-640x480.jpg

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر پویلین لوٹنے والے بلےبازوں میں بھارتی کپتان روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 14 ماہ بعد ٹی20 انٹرنیشنل میں واپسی کرنے والے روہت شرما افغانستان کے خلاف سیریز کو یادگار بنانے سے قاصر رہے، سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر رن آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے میچ میں پہلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔روہت شرما ٹی20 میں شرمناک ریکارڈ حاصل کرنے سے محض ایک قدم دور ہیں، کرکٹر اُن بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جو سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے