اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں کارروائی، شہید العاروری کی بہنیں گرفتار

xArouri-sisters-768x403.jpg.pagespeed.ic_.EBz6bdf772.webp

غرب اردن کے مختلف مقامات پر اسرائیلی فوج نے حملہ کیا ہے اور شہید العاروری کی بہنیں سمیت کئی فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب غرب اردن کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی جارہی ہیں۔اسرائیلی فوج نے البیرہ اور العاروری کے قصبوں کا علی الصبح محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی۔اس موقع پر اسرائیلی فورسز نے حال ہی میں صہیونی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے اعلی رہنما صالح العاروری کی دو بہنوں کو گرفتار کرلیا۔علاوہ ازین نابلس اور دیگر شہروں میں بھی اسرائیلی فورسز کے حملوں اور فلسطینی بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔اسرائیلی فوج کے حملوں اور چھاپوں کے دوران فلسطینی جوانوں نے مزاحمت کی اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم کے واقعات پیش آئے۔غرب اردن کے علاقے جنین پر اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے