عام انتخابات کی گہما گہمی، لیگی قائد نوازشریف بھی متحرک

150.jpg

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف عام انتخابات میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں گہما گہمی کیلئے متحرک ہوگئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 22 جنوری سے پارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، نواز شریف کا پہلا انتخابی جلسہ سوموار 22 جنوری کو مانسہرہ میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی مانسہرہ میں جلسے کے لئے قائد نوازشریف کے ہمراہ ہوں گی۔
پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا میں نواز شریف کے انتخابی جلسے کو کامیاب پاور شو بنانے کیلئے سرگرم ہوگئی جبکہ اس حوالے سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور سردار یوسف کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی ملک بھر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔
چیف آرگنائزر مریم نواز بھی لاہور اور بھیرہ میں انتخابی جلسوں میں پارٹی ووٹروں کا لہو گرمائیں گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے