امریکہ: نیو جرسی میں مسجد کے سامنے امام مسجد کا قتل

Imam-mosque-768x403.jpg


امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک مسجد کے باہر امام مسجد کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوارک Newark شہر میں واقع ’’مسجد محمد‘‘ کے باہر امام مسجد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ابھی تک اس حملے کے مقاصد کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئي ہے۔مقتول امام مسجد کا نام حسن شریف بتایا جاتا ہے۔ادھر نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو پلاٹکن نے کہا ہے کہ ’’میرے علم میں ہے کہ ہماری ریاست میں، عالمی واقعات کی صورت حال اور بہت سی برادریوں میں تعصب میں اضافے کی وجہ سے، خاص طور پر، مسلمان برادری کو ڈر اور خوف کا سامنا ہے۔‘

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے