الیکشن ٹریبونل نے اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

2586401-akhtarkhanmengal-1704365886-857-640x480.jpg

کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے بلوچ رہنما سردار اختر مینگل کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

بی این پی کے سربراہ اختر خان مینگل نے انتخابات کےلیے این اے 264 کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے ان کے کاغذات دبئی کے اقامہ کی بنیاد پر مسترد کردیے تھے۔

فیصلے کے خلاف اختر مینگل نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی آج ان کی اپیل منظور کرلی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر سماعت کی اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے