مچل سٹارک آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی قرار، فہرست میں اور کون شامل

machil.jpg

آسٹریلیا کے بولر مچل سٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 2024 کے سیزن کے لیے مچل سٹارک کی خدمات 24.75 کروڑ انڈین روپوں میں حاصل کی ہیں۔
منگل کے روز دی جانے والی سٹارک کی اس بولی نے اس سے قبل سب سے مہنگے کھلاڑی اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ریکارڈ توڑا ہے جنھیں 20.5 کروڑ میں خریدا گیا۔
دریں اثنا انگلینڈ کے بولر کرس ووکس کو بولی دے کر پنجاب کنگز نے خریدا ہے جبکہ ان کی ٹیم کے ساتھی ہیری بروک دہلی کیپٹلز میں چلے گئے ہیں۔
ووکس کی بولی 4.2 کروڑ جبکہ ہیری بروک کی قیمت چار کروڑ انڈین روپے ہے جو پچھلے سال کی ادا کی گئی بولی سے کم ہے۔
نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ میں سائن کیا ہے جبکہ کیوی ٹیم میں ان کے ساتھی راچن رویندرا بھی چنئی سپر کنگز کا حصہ بن گئے ہیں۔
رویندرا کو رواں سال 50 اوور کے ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث 1.8 کروڑ انڈین روپے میں لیا گیا ہے۔
انڈیا میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فتح کے بعد ان کے کھلاڑیوں کی مانگ میں اضافے کی توقع تھی۔ یہی وجہ ہے کہ جب آئی پی ایل کی نیلامی میں پہلی بار کپتان اور بولر کمنز کی بولی 20 کروڑ سے زیادہ ہوئی تو ہال میں موجود کئی افراد کی سانسیں شدید حیرانی سے تیز ہو گئیں۔
واضح رہے کہ مچل سٹارک 2015 کے بعد پہلی بار 2024 میں آئی پی ایل میں شرکت کریں گے۔
33 سالہ سٹارک نے آٹھ سال سے ٹی 20 مقابلوں میں حصہ نہیں لیا تاہم ان کی بولی کے لیے ممبی انڈینز اور دہلی سے شروع ہونے والا ٹاکرا گجرات ٹائٹنز اور کلکتہ رائیڈرز کے درمیان کانٹے کی بولی پر ختم ہوا

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے