امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ

2576636-americanfplanecrashinsouthkorea-1702286026-345-640x480.jpg

سیئول: جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا F-16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے مغربی ساحل گنسن میں واقع ایک امریکی ہوائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز بھرنے والے ایف-16 طیارے کو ہنگامی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد شروع کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کو طیارہ مل گیا۔بحیرہ زرد میں گرنے والے امریکی طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جسے جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے زندہ نکال لیا اور واپس کنساس ایئربیس پہنچا دیا۔امریکی حکومت نے پائلٹ کو بحفاظت نکالنے اور جان بچانے پر جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکی فضائیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے