وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں فراڈ کا انکشاف

2573764-psw-1701668260-768-640x480.jpg

کراچی: پاکستان کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کراچی کی جانب سے وی بوک اور پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں فراڈ کا انکشاف کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں خودکار سسٹم میں فراڈ کرکے درست ریکارڈ کے بغیر رقم بیرون ملک منتقل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق درآمدکنندگان نے بینک کی اجازت کے بغیر اوپن اکاؤنٹ موڈ کے ساتھ اپنی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے محکمہ کسٹمز میں گڈز ڈیکلریشنز داخل کرائی تھی، اوپن اکاؤنٹ کی سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے امپورٹرز کی اطلاع ایف بی آر کو موصول ہوئی تھی، جس سے ڈائریکٹوریٹ کسٹمز ریفارمز اینڈ آٹومیشن کو آگاہ کیا گیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے