شہید قاسم سلیمانی سے متعلق یحیی السنوار کی اہم تاکید

قاسم سلیمانی نے قسام (بریگیڈ) کی اعلی کمان کیساتھ رابطہ کیا

اور اسی طرح انہوں نے سرایا( القدس) کی اعلی کمان کے ساتھ بھی رابطہ کیا

جیسا کہ خبروں میں بھی آیا

خبریں صحیح ہیں!

لیکن بعد ازاں صیہونی میڈیا

اور بعض صیہونیوں کے حامی میڈیا نے

اس رابطے کو جس سیاق و سباق میں پیش کیا وہ سیاق و سباق صحیح نہ تھا

انہوں (شہید قاسم سلیمانی) نے رابطہ کیا

اور ایران کے موقف پر تاکید کی

اور انقلابی فوج (سپاہ پاسداران) کے موقف پر!

اور قدس فورس (سپاہ قدس) کے موقف پر!

اس بارے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ، قدس شریف کے دفاع اور

فلسطینی حکومت کے دارالحکومت کے طور پر قدس شریف کو محفوظ رکھنے کے لئے

ہماری قوم کے ساتھ کھڑے ہیں

انہوں نے بالکل واضح انداز میں کہا:

ہماری تمام قوت اور تمام وسائل،

قدس کے دفاع کی جنگ میں آپ کے اختیار میں ہیں!

اور (اس کے بدلے میں) انہوں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا!

انہوں نے کوئی شرط نہیں رکھی!

اور نہ ہی مزاحمت کی مختلف صورتوں میں سے کسی ایک پر زور دیا!

اور میں آپ کو کہوں گا کہ میں نے اس مرد (قاسم سلیمانی) کیساتھ

سال 2012ء کے اپنے تہران کے دورے میں ملاقات کی تھی!

اور جو کچھ میں نے اس مرد (قاسم سلیمانی) کے اندر دیکھا؛

وہ فلسطین کا عاشق ہے

قدس کا عاشق ہے

اور ہر اس چیز کا عاشق ہے

جو

مزاحمت اور ہماری قوم و خاندانوں کی قوت کا باعث ہو!!

1 views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے