جنگی جرائم پر عالمی عدالت صہیونی رہنماوں کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، ٹائمز

4960831.jpg

برطانوی جریدے ٹائمز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے بعض صہیونی رہنماوں کی گرفتاری کا حکم جاری ہوسکتا ہے۔اخبار کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اور جنگی جرائم کے جرم میں تین صہیونی اعلی سیاسی ودفاعی رہنماوں کی گرفتاری کا حکم صادر ہوسکتا ہے۔

اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ عالمی عدالت شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ایسا فیصلہ صادر کرنے کی تیاری کررہی ہے جس کے تحت صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو، وزیر جنگ گلانٹ اور صہیونی فوجی سربراہ کی گرفتاری کا حکم جاری ہوسکتا ہے۔اخبار کے مطابق عالمی عدالت کا حکم آئندہ ہفتے کے اوائل میں صادر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نتن یاہو نے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے سے اسرائیل کی پالیسی پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔صہیونی ذرائع ابلاغ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے اپنے خلاف ممکنہ فیصلے سے نتن یاہو تشویش کا شکار ہیں۔ انہوں نے امریکی حکام سے عالمی عدالت کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے کئی مرتبہ رابطہ کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے صہیونی چینل 12 نے کہا تھا کہ نتن یاہو نے برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے عالمی عدالت کو صہیونی حکومت کے خلاف فیصلہ جاری کرنے سے روکنے کی اپیل کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے