مولانا فضل الرحمٰن رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب
رابطہ عالم اسلامی نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مرکزی قیادت میں شامل کرلیا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رابطہ عالم اسلامی کا سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔
اس سلسلے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوگئے۔انکے مطابق اجلاس میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکریٹری محمد بن عبدالکریم، امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس، مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل شیخ و دیگر موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن کے انتخاب کے بعد رابطہ عالم اسلامی کے مرکزی ارکان کی ترتیب کچھ یوں ہو گئی ہے
مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل شیخ(رئیس)
شیخ محمد بن عبدالکریم السیسی(امین العام)
مولانا فضل الرحمن(سینئر رکن)
عبداللہ بن عبدالمحسن الترکی(سینئر رکن)
امام کعبه شیخ عبدالرحمن السدیس(سینئر رکن)
محمد مختار جمعه مبروک(سینئر رکن)
علی ارباش(سینئر رکن)