اسرائیل سے صاف کہہ دیا کہ "حیفا” پر حملہ نہ کرے، جوبائیڈن کی زبان دوبارہ پھسل گئی
امریکی صدر نے گفتگو کے دوران رفح کے بجائے حیفا بول دیا جس سے میڈیا ان کی ذہنی صحت کے بارے میں دوبارہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں فلسطین کے حامیوں کا ووٹ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب راغب کرنے کے لئے فلسطین کے حق میں گفتگو شروع کی تاہم انہوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے بجائے حیفا بول دیا جس سے موقع پر موجود افراد حیرت میں پڑگئے