اسرائیل مخالف احتجاج پر امریکی یونیورسٹی میں 104 گرفتار، الہان عمر کی بیٹی معطل

19090041128c4cb.jpg

معروف امریکی ریپلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو فلطسین کے حق میں احتجاج کرنے پر کالج انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے، جبکہ 100 سے زائد طلباء کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔گزشتہ روز کولمبیا یونی ورسٹی میں میں ہونے والے فلسطین کے حق میں احتجاج کی بنا پر برنارڈ کالج کی جانب سے 3 طلباء کو معطل کیا گیا ہے۔

الہان عمر کی بیٹی اسریٰ ہرسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں نہوں نے کہا کہ وہ کولمبین یونی ورسٹی میں آرگنائزر ہیں جو کہ یونی ورسٹی کو نسل کشی میں ملوثت کمپنیوں سے الگ ہونے کی وکالت کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں اسریٰ نے بتایا کہ مجھے نوٹس ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجھ سمیت 3 طلباء کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔وہ بتاتی ہیں کہ اس سے قبل کبھی انہیں اس طرح کی ڈسپلنری ایکشن کا سامنا نہیں کڑنا پڑا ہے۔

دوسری جانب برنارڈ کالج کے مطابق ادارہ تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا، لیکن جمعرات کو اپنے سینئر عملے کے اعلان کی طرف اشارہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کولمبیا اور برنارڈ کے طلباء نے کولمبیا کے ساؤتھ لان میں ایک غیر قانونی کیمپ لگایا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا ہےکہ برنارڈ کالج کے سینئر اسٹاف کے ممبران کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے طلباء سے کیمپ چھوڑنے کی تلقین اور اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں قانونی کاروائی کا سامنا پڑ سکتا ہے، الہٰان عمر کی بیٹی سمیت 3 طلباء کو معطل کیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے