یوکرین کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات : چین

xchen3.gif.pagespeed.ic_.Nx_AOeVl8x.webp

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جین پینگ وقت کے تقاضے کے مطابق ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد اور اس میں تمام فریقوں کی مساوی شرکت کی حمایت کرتے ہيں۔ لین جیان نے کہا کہ بیجنگ ، کسی بھی تنازعے کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ یوکرین کے بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہے –

سوئيزرلینڈ کی حکومت نے ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ پندرہ جون تک یوکرین امن کانفرنس کی میزبانی کرے گی جس میں اعلی حکام شرکت کریں گے لیکن روس شرکت نہيں کرے گا- جرمن چانسلر اولاف شولٹس نے اس ہفتے بیجنگ میں شی جین پینگ سے گفتگو کے بعد کہا تھا کہ فریقین نے اس کانفرنس کی ترویج کے لئے وسیع و مثبت یکجہتی پر اتفاق کیا ہے-یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی نے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ چین منصفانہ امن قائم کر کے ان کے ملک کی مدد کرسکتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے