حزب اللہ کا اسرائیلی کمانڈ سنٹر پر حملہ "18 صیہونی فوجی شدید زخمی
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےعرب الارمشے نامی اسرائیلی انٹیلی جنس کمانڈ سنٹر کو خود کش ڈرون سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے اس حملے میں 18 اسرائیلی آفیسرز شدید زخمی ہوئے ہیں
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بھی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے سے ملٹری کمانڈ سنٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ ذرائع کے مطابق حزب اللہ کا یہ حملہ اکتوبر سے جاری غزہ اسرائیل جنگ کے دوران سب سے بڑا اور کامیاب حملہ ہے جس میں 18 انٹیلی جنس افسران شدید زخمی ہوئے ہیں