’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘‘

2630309-hafeezamirandimad-1713342195-343-640x480.jpg

سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے‘‘۔ سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی، بابر کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو 2 ماہ میں ہی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے 4 سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے