جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جاں بحق

2628956-lightningnoaaunsplash-1713018965-812-640x480.jpg

ملتان: جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان اور لودھراں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہارون آباد کے علاقے فقیرالی کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق افراد میں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بیوی اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے