حکومت امداد کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

2628237-atatarar-1712735318-903-640x480.jpg

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت امداد کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ سعودی ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔ سعودی میڈیانے وزیراعظم کے دورے کو خصوصی کوریج دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں قرضی نہیں تجارت چاہیے۔ پاکستانی قیادت نے امداد کے بجائے سرمایہ کاری کو ترجیح دی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت نجکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے