غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں، ٹیڈروس ایڈہانوم
سربراہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) ٹیڈروس ایڈہانوم نےکہا ہےکہ غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں۔
عالمی میڈیانے کہا ہے کہ غزہ پر7 اکتوبر سے شروع ہوئے اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل ہونے پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کے زخم اور ان کی اموات انسانیت پر داغ بنے رہیں گے، موجودہ اور آنے والی نسلوں پر یہ حملے ختم ہونے چاہئیں۔ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات، خوراک، ایندھن،صحت کی دیکھ بھال سے انکار غیرانسانی اور ناقابل برداشت ہے۔