ججز کے الزامات کی تحقیقات: جسٹس (ر) تصدق جیلانی کا کمیشن کی سربراہی سے انکار

2624958-justicejelani-1711965139-316-640x480.jpg

اسلام آباد: جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے ہائی کورٹ ججز کے آئی ایس آئی پر الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیا۔جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی نے بذریعہ خط فیصلے سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ مناسب ہوگا چیف جسٹس ادارے کی سطح پر اس ایشو کا فیصلہ کریں۔

انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کہا کہ خود پر اعتماد کرنے پر وزیراعظم اور کابینہ کا مشکور ہوں، چیف جسٹس اور سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا بھی مشکور ہوں تاہم میں جوڈیشل کمشن کی سربراہی نہیں کرسکتا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے