ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کیلیے وزیراعلیٰ کے پی کا عدالت سے رجوع

2624891-cmkp-1711956825-131-640x480.jpg

اسلام آباد: پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر کی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا لیکن درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور درخواست ہے کہ 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے