پی آئی اے، نجکاری سے قبل کروڑوں کے پرزہ جات فروخت کرنیکا فیصلہ
کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا جب کہ طیاروں کے فاضل پرزہ جات فروخت کیے جائیں گے۔قومی ائیرلائن کے پاس موجود کروڑوں روپے مالیت کے حامل مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اضافی اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے۔
طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں میں بوئنگ 737۔ بوئنگ 707،فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا، ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سالوں سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے۔