ایران کو فلسطین کی مدد پر فخر ہے ” ایرانی صدر ابراہیم رئیسی "

4917188.jpg

ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کی زبردست مزاحمت کے باعث مسئلہ فلسطین عالم انسانیت کا مسئلہ بن گیا ہے اور ایران کو فلسطینی کاز کی مدد پر فخر ہے

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا جرائم پیشہ صیہونی حکومت اور اس کے حامی امریکہ سے شدید نفرت کرتی ہے۔ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جو چیز آج دنیا کے تمام لوگوں کے لیے ثابت ہوئی ہے وہ مسئلہ فلسطین کی قانونی حیثیت ہے، جب کہ جعلی اور قاتل صیہونی حکومت خطے میں تمام تر نا امنی کی جڑ اور استحکام کی دشمن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے حالیہ واقعات امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں کہ جنہوں نے بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی پشت پناہی کی۔صدر رئیسی نے زور دے کر کہا کہ بلاشبہ حتمی اور یقینی فتح فلسطینی قوم کی ہے۔اس ملاقات میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے