نادرا ڈیٹا چوری کا معاملہ: 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی

154b753e-a2d9-428c-956f-3911c58b6ddc.jpg

شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے معاملے پر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پرکارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق نادرا میں ایک درجن کے قریب افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 8 سے زائد افسران کو معطل کرکے چارج شیٹ دے دی گئی۔

ترجمان نادرا نے ادارے میں جے آئی ٹی کی روشنی میں کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ادارے میں جے آئی ٹی سفارشات کی روشنی میں انضباطی کارروائی شروع کردی ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈیٹا پرائیویسی اور عدالتی نوعیت کی کارروائی کے باعث انفرادی نام جاری نہیں کرسکتے۔خیال رہےکہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے