اسرائیل کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں، جیک سالیوان
امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد پاس ہونے کے بعد، وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یواو گالانت سے مذاکرات کئے۔رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نےصیہونی وزیر جنگ سے مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ” ہم نے غزہ میں حماس کو پائیدار شکست دینے کے لئے اچھے مذاکرات کئے ہیں۔ ”وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ” میں اسرائیل کی قومی سلامتی کو لاحق، ایران سمیت تمام خطرات کے مقابلے میں تل ابیب کی بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے ٹھوس حمایت کا اعلان کرتا ہوں