اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود سوزی کرنے والے امریکی سپاہی کی یاد میں مظاہرہ
واشنگٹن میں اسرائیلی سفاتخانے کے باہر سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے دو دن قبل خود سوزی کرنے والے امریکی فضائیہ کے رکن ایرون بشنیل کو خراج تحسین پیش کیا ـ مظاہرین نے غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف نعرے بازی بھی کی ـ مظاہرین نے اس موقع پر خود سوزی کرنے والے ایرون بشنیل کو اپنا ہیرو قرار دیا اور ہم اپنے ہیرو کو نہیں بھولیں گے جیسے نعرے مارتے رہے
یاد رہے کہ چند دن قبل اسی مقام پر امریکی فضائیہ کے اہلکار ایرون بشنیل نے غزہ میں جاری اسرائیلی کاروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگا لی تھی