اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کردی

2609787-statebank-1708840049-139-640x480.jpg

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹرز کیلیے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اکاؤنٹ میں موجود رقوم پیشگی اجازت کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اسٹیٹ بینک نے ایکسپورٹ میں بہتری لانے کیلیے ایکسپورٹرز کو اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رکھی ہوئی رقوم اسٹیٹ بینک سے پیشگی اجازت کی وصولی کے بغیر استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے تمام مجاز ڈیلرز کے صدور اور چیف ایگزیکٹیوز کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایکپسورٹ کی بہتری اور کاروبار کو آسان بنانے کیلیے ایکسپورٹرز کو بیرون ملک اسپیشل فارنس کرنسی اکاؤنٹس میں موجود رقم استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے، اب اس حوالے سے کسی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے