تل ابیب میں وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف مظاہرہ
غزہ ميں قید صیہونی فوجیوں کے گھر والوں نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں منجملہ تل ابیب میں نیتن یاہو اور ان کی جنگی کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔اسرائیلی اخبار معاریونےرپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہرین نیتن یاہو بالخصوص ان کی کابینہ کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔