مخلوط حکومت سال ڈیڑھ سال چلے گی، فیصل واوڈا
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معجزہ ہو گیا، مخلوط حکومت بن گئی، مخلوط حکومت کے لوگ صوبوں میں آکر بیٹھ گئے ، دوسرے مرحلے میں وزارتوں میں آئیں گے ، بجٹ میں تھوڑا ناراض ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پہلے تھوڑی کھٹ پٹ ہو گی ، حکومت کی مدت بہت ہوا تو پونے دو یا دو سال، بہت مبالغہ آرائی کریں تو سوا دو سال یہ بہت نا ممکنات میں سے ہے ، ورنہ اگر بہت تیر مارا تو سال ڈیڑھ سال۔
ایک نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی بہت سی وجوہات ہیں ، 24 ارب ڈالر آپ نے ادا کرنے ہیں، آپ کے پاس 2 ارب ڈالر کا ذخیرہ ہے ، معاملہ کیسے چلے گا ، خزانے میں کوئی خاص طاقت نہیں صرف بے چینی ہے، پر یس کا نفرنسیں ہیں ، لوگ سڑک پر ہیں، ان ساری چیزوں کو دیکھیں تو یہ نا ممکنات میں سے ہے، یہ معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ یہ کہ سب کو باری باری صوبے مل گئے ہیں۔ کے پی پی ٹی آئی، بلوچستان، سندھ پیپلز پارٹی کو اور پنجاب (ن) لیگ کو ۔ سب کا زور اپنے صوبوں پر ہے ، جو ایکسپائرڈ اور نااہل لیڈر ہیں وہ ہمارے پاس موجود ہیں، پاکستان کو برباد کر کے آباد کرنے کا نعرہ لگا کر آرہے ہیں۔ وہ ابھی احمقوں کی جنت میں سوچتے ہیں کہیں اگر کوئی بحران آیا تو وفاقی حکومت گر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں چلاتے رہیں گے جو ناممکن ہے، یہ سب کچھ امکانات، ممکنات کی بنیاد پر آپ نے کو آلیشن کی کہانیاں سنی ہیں یا سن رہے ہیں۔ یہ اچھی چیزیں ہیں۔ پیپلز پارٹی اس وقت ون ون پوزیشن میں ہے ، ان کے مزے ہیں تو وہ مزے کریں۔ پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ آپ اقتدار کے اندر آجائیں، جمہوری ڈھانچے کے اندر آجائیں، سسٹم کے اندر آکر سسٹم کو ٹھیک کریں وہ چاند چلے گئے، عمر ایوب وہاں سے ٹاٹا، بائی بائی کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارا تو موقف ہی حکومت سے متعلق ہے، 1988 میں بی بی کی حکومت آئی تھی، جو اٹھارہ ماہ چلی۔ اس کے بعد بی بی کو کبھی اسٹیبلائزڈ پرائم منسٹر شپ نہیں ملی تو ماضی میں انھوں نے جو بگاڑ پیدا کیا ٹھیک کیسے کر دیں گے ، سولہ مہینے پہلے جو کر کے گئے ہیں وہ آج کیسے ٹھیک ہو گا ، اتحادی حکومت میں بندر بانٹ ہوتی ہے ، آپ کا ڈی سی میرا ایس پی، آپ کا ایس پی میرا ڈی سی۔ یہ سب چیزیں اسٹریم لائن ہو رہی ہیں ، اب کھرا گیلانی صاحب کی طرف جارہا ہے، کچھ باتیں کھل کر کہنا چاہتا ہوں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ میاں نواز شریف صاحب گھبرانا نہیں ، قدم بڑھاؤ کوئی آپ کے ساتھ نہیں، آخری اور موسٹ امپورٹنٹ چیز، سب نے سینیٹ لے لیا، اسپیکر لے لیا، گورنر لے لیا۔ سب کچھ لے لیا، سب دے دیا۔ آپ نے بزدار ٹو دے دی، مریم نواز صاحبہ دے دی۔ ان کی کریڈ نشل کہ جیل کاٹی ، مان لیا۔ جیل کاٹنے والا آدمی عظیم ہوتا ہے، لیڈر ہوتا ہے بالکل مان لیا۔ بسم اللہ ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ نے سب کچھ کرنے کے بعد مجھے آج کے دن تک 24 ارب ڈالر کی منصوبہ بندی ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، آئی ایم ایف سیٹلمنٹ، یہ سب وزیر خزانہ نے کرنا ہے ، (ن) لیگ کس کو وزیر خزانہ لاتی ہے ، یہ اس کا استحقاق ہے ، میرے خیال میں اسحاق ڈار وزیر خزانہ نہیں ہوں گے ، یہ بہت بلنڈر ہو گا ، جو ساڑھے تین سو روپے پر ڈالر چھوڑ کر گئے ، جو بعد میں بڑی مشکلوں سے پونے تین سو پر آیا ، اس کا کریڈٹ آرمی چیف کو دینا چاہیے