گیس مہنگی کا نوٹی فکیشن جاری؛ پروٹیکٹڈ صارفین کیلیے ماہانہ 400 روپے فکسڈ چارجز مقرر

2605612-imfpakistangasprices-1708025288-865-640x480.jpg

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گیس مزید 67 فیصد مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کو ماہانہ 400روپے فکسڈ چارجز اور40روپے میٹر رینٹ دینا ہوگا۔ اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کیلئے نئی گیس قیمتوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے کم سے کم قیمت 200روپے جبکہ گھریلو صارفین کی پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت 350روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے کم سے کم قیمت500روپے جبکہ گھریلو صارفین کی نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے زیادہ سے زیادہ قیمت4300رپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق نان پرٹیکٹڈ صارفین کو ایک ہزار سے 2 ہزار روپے تک ماہانہ فکسڈ چارجز دینا پڑیں گے۔ علاوہ ازیں بلک میٹرز،کیپیٹو پاور کیلئے گیس نرخ 2900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تندوروں کوکم سے کم 110روپے اور زیادہ سے زیادہ 700روپے فی ایم ایم بی ٹی یوپر گیس ملے گی اور کمرشل صارفین کے لئے گیس کے نرخ3900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکیے گئے ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لئے گیس کے نرخ3750روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا جبکہ سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے سوئی گیس کی قیمت4400روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کھاد فیکٹریوں کیلئے سوئی گیس کی قیمت1597روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور پاور پلانٹس کیلئے گیس کے نرخ1050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے