صیہونی فوجی چھائونی پر حزب اللہ کے میزائل حملے

118498466_gettyimages-633157922.jpg

لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی فوج کی رامیم چھائونی کو 2 "برکان” میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی فوجی چھائونی کو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے اور اس حملے میں صیہونی فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

آج صبح بھی شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مزاحمت لبنان کے "اصبح الجلیل” کے علاقے میں واقع قصبے "مرگلیوت” پر حملوں کے بعد لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پرخطرے کی گھنٹی بج گئی۔دوسری جانب صیہونی حکومت نے آج صبح میس الجبل کے جنوب مشرقی علاقے طوفا پر 12 راکٹوں سے حملہ کیا اور ایک غیر آباد مکان کو تباہ کردیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے