یورپ کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہوگئے ہیں، محمد البخیتی
یمن کی مقاومتی تحریک انصار الله کے پولیٹیکل بیورو محمد البخیتی نے کہا کہ غزہ میں جاری صیہونی جارحیت کے خاتمے تک اسرائیل کے خلاف ہمارے حملے جاری رہیں گے۔
انہوں نے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی کہ یمن پر جارحیت کے بعد امریکہ و برطانیہ کے جنگی اور تجارتی بحری جہاز ہمارے جائز ہدف میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے برطانوی فوجی کشتی کو بحیرہ احمر میں نشانہ بناکر امریکی اتحاد کو انتباہ کیا ہے کہ یمن پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔