سی ٹی ڈی ساہیوال کی کارروائی، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار
لاہور: سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔دہشت گرد کا نام اسامہ فاروق ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ تحصیل جام پور کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔