لاہور: کنٹریبیوشن پینشن اسکیم کے تحت حکومت اور سرکاری ملازم دونوں پنشن اکاؤنٹ میں حصہ ڈالیں گے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل128کی شق (01) کے تحت سرکاری ملازمین ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کر دیا، آرڈیننس میں سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق شق میں ترمیم کی گئی ہے۔