آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے ميں خلاف ورزی کا مرتکب ایک کنٹینر بردار جہاز بارودی سرنگ سے ٹکراکر نذرآتش ہوگیا
رپورٹوں کے مطابق منگل کی شام، ایک مال برداری بحری جہاز جی پی ایس اور نیویگیشن سسٹم بند کرکے، آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے کے غیر قانونی راستے سے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق خلاف ورزی کا مرتکب یہ مال بردار بحری جہاز،جنوبی آبنائے ہرمز کی خصب بندرگاہ کی شمالی حدود ميں بارودی سرنگ سے ٹکرایا جس کے بعد اپنا سفر جاری نہیں رکھ سکا۔
یہ مال بردار بحری جہاز، اسمگلر امریکی فوج کے جنگی طیاروں کی حمایت سے، خفیہ طور پرغیر قانونی راستے سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن بارودی سرنگ نے اس کو آگے بڑھنے کی اجازت نہيں دی جس سے ٹکرانے کے بعد آس میں آگ لگ گئی ۔
اس واقعے کے بعد سپاہ نیوی نے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے مالکین اور کپتانوں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ جہازرانی کی سیکورٹی کے اصول وضوابط کی پابندی ضروری ہے۔
سپاہ نیوی نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے قانونی راستوں کا انتخاب کیا جائے اور ذمہ اداروں کے انتبابات پر توجہ دی جائے۔ بے توجہی جہازوں، عملے کے افراد کی جان اور مالکین کا سرمایہ خطرے میں ڈال سکتی ہے۔



