آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکر حادثے کا شکار
آبنائے ہرمز میں خلاف ورزی کے مرتکب مزید دو آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکارا گئے
سپاہ نیوی کے شعبہ رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ آج صبح سویرے، ابنائے ہرمز کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں خلاف ورزی کے مرتکب دو آئل ٹینکربارودی سرنگ سے ٹکرا گئے جس کے بعد ان ميں آگ لگ گئی ۔سپاہ نیوی کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب یہ دونوں آئل ٹینکرخفیہ طور پرغیر قانونی راستوں سے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مہیب آتشزدگی میں گرفتار ہوگئے۔
اس حادثے کے بعد شپاہ نیوی کے ہرمز اسٹریٹ کنٹرول سینٹر نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ جی پی ایس اور نیویگیشن سسٹم آف کرکے غلط راستوں کا انتخاب کرنے والے بحری جہازوں کے عملے کو خبردار کیا جاتا ہے کہ امریکی حکام کی دروغ بیانی میں آکر خود کو سمندری بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور مہیب آتشزدگی کا شکار نہ بنائيں۔



