◷

24 گھنٹوں میں 72 فضائی حملے ؛ یمن

25 نومبر 2026

سعودی عرب کے یمن پر 24 گھنٹوں میں 72 فضائی اور میزائل حملے

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر 72 فضائی اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن پر جنگی طیاروں سے 72 فضائی حملے کیے اور اپنی سرزمین سے میزائل داغے، جن کے نتیجے میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یحییٰ سریع نے بتایا کہ سعودی فضائی اور میزائل حملوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا اور صوبوں الجوف، تعز، صعدہ، حدیدہ، اب، اور لحج کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فضائی حملے ایف 15 اور ٹائفون جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جنہوں نے خمیس مشیط اور طائف کے فوجی اڈوں سے پرواز کی تھی، جبکہ میزائل حملے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے نجران سے کیے گئے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے زور دیا کہ یمن کے خلاف کشیدگی میں اضافے کے آغاز سے اب تک سعودی عرب کے فضائی اور میزائل حملوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 720 ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے