◷

امریکیوں کے تلخ اعترافات

17 نومبر 2026

اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ ہم آبنائے ہرمز ایران کو دے دیں!

سابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا: جو فیصلہ ٹرمپ نے کیا، فوجی اقدام پر مبنی فیصلہ؛ ایک پھر دہراتا ہوں کہ وہ غلط تھا۔/ کیونکہ تمام سابقہ حکومتوں نے اس فیصلے کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچ گئی ہیں! کیونکہ یہ صرف آخری راستہ ہو سکتا تھا؛ کیونکہ اگر تم یہ کام کروگے بھی تو ایران کو صرف مختصر مدت تک روک سکو گے! عملی طور پر ایران کا جوہری پروگرام چند ہی سال تک مؤخر کر سکو گے۔

سابق امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا: جو فیصلہ ٹرمپ نے کیا، فوجی اقدام پر مبنی فیصلہ؛ ایک پھر دہراتا ہوں کہ وہ غلط تھا۔

کیونکہ تمام سابقہ حکومتوں نے اس فیصلے کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچ گئی ہیں! کیونکہ یہ صرف آخری راستہ ہو سکتا تھا؛ کیونکہ اگر تم یہ کام کروگے بھی تو ایران کو صرف مختصر مدت تک روک سکو گے! عملی طور پر ایران کا جوہری پروگرام چند ہی سال تک مؤخر کر سکو گے۔

یہ کام زمین کی زیادہ گہرائیوں میں منتقل ہوتا ہے اور ایرانی پلٹ کر اسے وسیع تر سطح پر جاری رکھیں گے۔

اس بات کا ثبوت ـ کہ یہ کام اتنا غیر سنجیدہ اور نامعقول ہے، ـ یہ ہے کہ ایران کا رقبہ کیلی فورنیا سے چار گنا بڑا ہے اور عراق سے تین گنا بڑا ہے۔ اس ملک کی نو کروڑ آبادی ہے، آبنائے ہرمز کے امتداد میں ایران کی ساحلی پٹی بہت طویل ہے۔

ایران جو ہتھیار بدستور بنا رہا ہے، زمین  کی گہرائیوں اور بہت پیچھے، تعینات ہیں۔

ان کی رینج اس قدر زیادہ ہے کہ ان سب کو تباہ نہیں کر سکو گے۔

اس کام کے لئے ممکنہ طور پر تمہیں ایک زمینی حملے کی ضرورت ہوگی جو پورے پیمانے پر ایک ایک المیہ ہوگا۔

اور جہاں تک کہ ابنائے ہرمز کا تعلق ہے تو اس میں جنگ سے پہلے کوئی مسئلہ نہیں تھا اور یہ آبنائے کھلا تھا اور جنگ شروع ہونے کے بعد بند ہو گیا اور ایک پیچیدہ مشکل بن گیا ہے جسے حل ہونا چاہئے۔

اور تقریبا قطعی اور حتمی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اس مسئلے کے حل ایران کو رعایت دینے پر منتج ہوگا۔

آپ جانتے ہیں، جو بھی ہو۔۔۔ میں بالکل پسند نہیں کرتا کہ یہ بات کہہ دوں لیکن شاید حقیقت یہی ہے کہ:

انہیں ایک قسم کے محصول یا ٹرانزٹ ڈیوٹی، کا حق دینا پڑے گا، جس کا نام وہ محصول نہیں رکھنا چاہتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے