◷

بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم تباہ

17 نومبر 2026

سپاہ پاسداران نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم تباہ کر دیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں بحرین کے جزیرے پر واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس میں امریکی فوج کے ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج کے ڈرون طیاروں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق، سپاہ پاسداران کی جانب سے فضائی دفاع اور الیکٹرانک جنگ کے کامیاب آپریشنز کے دوران ایم کیو سیریز اور ایم کیو ایم 170 طرز کے ڈرون طیاروں کا سراغ لگانے، انہیں تباہ کرنے اور اپنے قبضے میں لینے کے سلسلے میں آج علی الصبح ایک انتہائی درست کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں سپاہ پاسداران کے جنگی ڈرونز نے بحرین کے جزیرے پر واقع شیخ عیسیٰ ایئربیس میں امریکی افواج کے ایک ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔

یہ کارروائی خطے میں امریکی افواج کی مخالفانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھنے اور ایران کے خلاف مخالفانہ کارروائیوں کے لیے خطے میں موجود فوجی اڈوں اور تنصیبات کے استعمال کا جواب دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری امریکی جارح فوج کے کمانڈروں پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے