ایران کی خواتین فٹسال ٹیم ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی
ایران کی قومی خواتین فٹسال ٹیم نے چین میں منعقدہ چار ملکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اایرانی خواتین فٹسال ٹیم نے چار ملکی ٹورنامنٹ میں تین کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ میزبان چین سے بہتر گول کے فرق کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
ایرانی ٹیم نے اپنے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو ۶-۰ سے شکست دی۔ شہرزاد مظفر کی زیرِ تربیت ٹیم نے دوسرے مقابلے میں میزبان چین کو ۳-۱ سے ہرایا۔ تیسرے میچ میں ایک بار پھر ہانگ کانگ کے مدمقابل آئی اور ۹-۱ کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری فتح درج کرائی۔
ایرانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں چین کے ہاتھوں ۲-۱ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پہلے میچوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور بہتر گول کے فرق کی بدولت ایران نے دیگر ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایران کی قومی خواتین فٹسال ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ رحمتی کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔



